سپریم کورٹ کا سی این جی کی موجودہ قیمتیں برقراررکھنے کا حکم

گیس کی مجوزہ قیمت کے حوالے سے اوگرا کل کابینہ میں رپورٹ پیش کرے گا۔


ویب ڈیسک December 17, 2012
گیس کی مجوزہ قیمت کے حوالے سے اوگرا کل کابینہ میں رپورٹ پیش کرے گا۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے سی این جی قیمت بڑھانے سے متعلق سی این جی ایسوسی ایشن کی درخواست ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقراررکھنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس جوا د ایس خواجہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،سی این جی ایسوسی ایشن کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اوگرایاحکومت ہماری بات نہیں سن رہے،26اکتوبرسے لے کر اب تک ملک میں سی این جی کی قیمتیں نہیں بدلیں،عدالت قیمتوں میں ردوبدل کی اجازت دے،عدالت نے وسیم سجاد کی سی این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کی استدعامستردکردی۔

دوران سماعت اوگرا حکام نے سی این جی اسٹیشنزمالکان سےمذاکرات کی رپورٹ عدالت میں پیش کی، حکام کا کہنا تھا کہ گیس کی مجوزہ قیمت کے حوالے سے اوگرا کل کابینہ میں رپورٹ پیش کرے گا۔

عدالت نے اوگرا کی رپورٹ پرکہا کہ پہلے آپ کہتے تھے کہ کاسٹ آف گیس 25 روپے بنتی ہے اب آپ کے مطابق ریجن ون میں گیس کی کاسٹ 31 اور ریجن ٹو میں 28 روپے بنتی ہے، جواب میں اوگرا کے وکیل نےکہا کہ 11 دسمبر کو ای سی سی کے اجلاس میں مشیر پٹرولیم شریک نہیں ہوسکے اس لئے معاملہ موخر ہوا، انہوں نے کہا کہ عدالت قیمتوں کا معاملہ حل ہونے تک سی این جی کی عبوری قیمت مقرر کرد ے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں