کی بورڈ میں صرف دو کیز پر خصوصی اُبھار کیوں ہوتے ہیں

کمپیوٹر کی بورڈ پر F اور J والے بٹنوں پر ننھے ننھے سے اُبھار ہوتے ہیں جنہیں عام طور پر سانچے کی خرابی سمجھا جاتا ہے


ویب ڈیسک November 07, 2016
صرف ان ہی دو کیز پر ابھار ہوتے ہیں، باقی پر نہیں۔ (فوٹو: فائل)

ہر کمپیوٹر کی بورڈ پر F اور J والے دو بٹنوں پر ننھے ننھے سے اُبھار ہوتے ہیں جنہیں عام طور پر کی بورڈ بنانے والے سانچے (ڈائی) میں خرابی کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں۔

دراصل کی بورڈ پر F اور J والی کیز کو ''ریفرینس کیز'' بھی کہا جاتا ہے کیونکہ QWERTY کی بورڈ میں پہلے ان ہی دونوں کیز پر دونوں ہاتھوں کی شہادت والی انگلیاں (index fingers) رکھی جاتی ہیں جس کے بعد باقی انگلیاں خود بخود مطلوبہ ترتیب میں آتی چلی جاتی ہیں۔



ٹائپنگ کی پیشہ ورانہ تربیت میں سب سے پہلا سبق بھی یہی ہوتا ہے جسے کی بورڈ بنانے میں خصوصی اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ پروفیشنل ٹائپسٹ کےلئے کی بورڈ کی طرف دیکھنا سختی سے ممنوع ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں