سکھر خسرہ کی بیماری تیزی سے پھیلنے پر 24 گھنٹوں میں بھائی بہن سمیت 5 بچے جاں بحق

سکھر سمیت کئی علاقوں میں خسرہ وبائی صورت اختیار کر گیاہے جس سے سینکڑوں بچے متاثر ہوئےہیں


ویب ڈیسک December 17, 2012
سکھر سمیت کئی علاقوں میں خسرہ وبائی صورت اختیار کر گیاہے جس سے سینکڑوں بچے متاثر ہوئے ہیں ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

کئی علاقوں میں بروقت ویکسینیشن نہ کرانےسےخسرہ کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی، 24 گھنٹوں میں بھائی بہن سمیت 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر سمیت کئی علاقوں میں خسرہ وبائی صورت اختیار کر گیاہے جس سے سینکڑوں بچے متاثر ہوئےہیں ، کندھ کوٹ کی ایک سالہ بچی آسیہ خسرہ کا حفاظتی ٹیکا نہ لگنے سے جاں بحق ہوگئی جبکہ صالح پٹ کے صحرائی علاقے میں بھی 3 سالہ نوید ، اس کی 6 سالہ بہن حمیدہ اور 4 سالہ نشو سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے ۔

بارش سے متاثر ہ علاقوں ميں خسرہ کی بیماری تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے، سرکاری اور غیرسرکاری اسپتالوں ميں درجنوں بچے داخل کرائے گئے ہیں۔ سول اسپتال سکھر کے چیف آر ایم او ڈاکٹر حضور بخش تنیو کا کہنا ہے کہ صحرائی اور کچے کے علاقوں کے لوگ بچوں کو نو ماہ کی عمر ميں لگنے والا خسرے کا ٹیکہ نہيں لگواتے جس کے باعث بیماری پھیلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں