بھارت میں فلم کی شوٹنگ کےدوران ایکشن اسٹنٹ کرتے ہوئے 2 اداکار ہلاک

اداکاروں نے ایکشن اسٹنٹ کرتے ہوئے لائف جیکٹ نہیں پہنی تھی۔


ویب ڈیسک November 07, 2016
اداکاروں نے ایکشن اسٹنٹ کرتے ہوئے لائف جیکٹ نہیں پہنی تھی،فوٹو:فائل

بھارت کی مقامی فلم نگری میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکشن اسٹنٹ کرتے ہوئے 2 اداکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

ہالی ووڈ فلموں میں ایکشن اسٹنٹ کرنا معمول بن گیا ہے لیکن اسٹنٹ کرنا اتنا ہی دشوار ہے جس کے دوران کئی اداکار اور اسٹنٹ مین جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن اب بھارت کی مقامی فلم نگری کننڈا میں بھی ایکشن اسٹنٹ کرتے ہوئے 2 اداکار جان سے گزر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مقامی فلم ''مستی گدی'' کی شوٹنگ کے دوران ایکشن اسٹنٹ کرتے ہوئے اداکاروں دنیا وجے، انیل اور اودے نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈیم میں چھلانگ لگائی لیکن لائف جیکٹ نہ ہونے پر تینوں اداکار ڈوب گئے۔ ریسکیو اداروں نے انتھک جدوجہد کے بعد فلم کے ہیرو کو بچا لیا جب کہ باقی ڈوبنے والے دونوں اداکاروں کو مقامی انتظامیہ نے مردہ قرار دے دیا جن کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔


دوسری جانب دونوں اداکاروں کے ایکشن اسٹنٹ کرتے ہوئے لائف جیکٹ نہ پہننے پر فلمی حلقوں نے خطرناک اسٹنٹ کرنے اور خطرات سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر نہ کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں اداکاروں کی موت نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |