عراقی فورسز نے موصل کے اہم قصبے کا کنٹرول حاصل کرلیا

عراقی فورسز نے موصل کے جنوبی علاقے کی جانب پیش قدمی شروع کردی۔


ویب ڈیسک November 07, 2016
عراقی فورسز نے موصل کے جنوبی علاقے کی جانب پیش قدمی شروع کردی۔ فوٹو: فائل

عراقی فورسز نے داعش کے خلاف گھمسان کی لڑائی کے بعد موصل کے اہم قصبے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فورسز کی جانب سے داعش کا موصل سے قبضہ چھڑانے کے لئے آپریشن جاری ہے جب کہ فورسز نے صوبے کے مشرقی علاقے سے داخل ہو کر گھمسان کی لڑائی کے بعد حمام العلیل ٹاؤن کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔ فوج ، فیڈرل پولیس اور انٹیرئیر منسٹری فورسز نے حمام العلیل کا مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرتے ہوئے موصل کے جنوبی علاقے کی جانب پیش قدمی شروع کردی۔

عراقی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن کے بعد حمام العلیل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئے جب کہ علاقے میں دکانیں کھل گئیں اور لوگوں نے فورسز کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔ فیڈرل پولیس افسر کرنل امجد محمد کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں موصل کے نواحی علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا جائے گا جس کے بعد قریبی شہریوں کی جانب بڑھتے ہوئے موصل سے داعش کا قبضہ چھڑایا جائے گا۔

واضح رہے کہ جون 2014 میں داعش نے موصل پر قبضہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملٹری بیسز کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں