افغان صوبے ننگرہار میں دھماکا 10 بچیاں جاں بحق 2 زخمی

حادثہ اس وقت پیش آیا جب لکڑیاں جمع کرنے والی لڑکیوں میں سے ایک کی کلہاڑی بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی،افغان حکام


ویب ڈیسک December 17, 2012
حادثہ اس وقت پیش آیا جب لکڑیاں جمع کرنے والی لڑکیوں میں سے ایک کی کلہاڑی بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی،افغان حکام، فوٹو:اے ایف پی

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں بارودی سرنگ پھٹنے سے10 لڑکیاں جاں بحق اور 2 زخمی ہو گیئں۔


مقامی پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کافی عرصے پہلے بچھائی گئی تھی اورحادثہ اتفاقی طورپراس وقت پیش آیا جب کچھ لڑکیا ں اس علاقے میں لکڑیاں جمع کررہی تھیں ان میں سے ایک لڑکی کی کلہاڑی اتفاقاً بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی جس کے باعث بارودی سرنگ پھٹ گئی۔


سرکاری حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمر 9 سے 13 سال کے درمیان ہیں ، دھماکے میں زخمی ہونے والی دولڑکیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں