تحریک انصاف کا سرل لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار

تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی تقرری چیف جسٹس کریں، تحریک انصاف کا مطالبہ


ویب ڈیسک November 07, 2016
تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی تقرری چیف جسٹس کریں، تحریک انصاف کا مطالبہ

LONDON:

تحریک انصاف نے سرل لیکس کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) عامر رضا کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔


ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کی جانب سے جاری بیان میں سرل لیکس کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) عامر رضا کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی تقرری چیف جسٹس کریں اور وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سرل لیکس کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کی بجائے چیف جسٹس کو پیش کی جانی چاہیے اگر رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی تو اس رپورٹ کا جسٹس باقر رپورٹ والا حال ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں