اعتزاز احسن نے پاناما تحقیقات کیلیے کمیشن بنانے کی مخالفت کردی

كمیشن نہ بنانے كی رائے اپوزیشن جماعتوں كی مشتركہ رائے ہے، قائد حزب اختلاف سینیٹ


ویب ڈیسک November 07, 2016
كمیشن نہ بنانے كی رائے اپوزیشن جماعتوں كی مشتركہ رائے ہے، قائد حزب اختلاف سینیٹ، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کی مخالفت کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم كورٹ كو پاناما معاملے پر كمیشن نہیں بنانا چاہیے، كمیشن نہ بنانے كی رائے اپوزیشن جماعتوں كی مشتركہ رائے ہے۔ انہوں نے كہا كہ سپریم كورٹ اپوزیشن جماعتوں كے پیش كیے گئے بل كی روشنی میں فیصلہ كرے، پاناما بل پر تمام اپوزیشن كی جماعتیں متفق اور ساتھ ہیں، جماعتوں كا پاناما پرساتھ نہ ہونے كا تاثر غلط ہے۔

اعتزاز احسن نے كہا كہ پاناما بل پر اپوزیشن كی تمام جماعتوں كے دستخط ہیں، اپوزیشن كی تمام جماعتوں نے مشتركہ ٹی او آرز بنائے ہیں، اپوزیشن كے بل كو سپریم كورٹ كی انكوائری میں بنیاد بنانا چاہیے۔ انہوں نے كہا كہ بل پر بحث كے لیے حكومت نے پیر كا اجلاس بھی ملتوی كیا ہے، پاناما بل كا مستقبل حكومت كے ہاتھ میں ہے اور حكومت پانامہ اشو كی انكوائری سے بھاگ رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں