عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلیے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلیے دائر درخواست پر نوٹس جاری کیے۔

سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلیے دائر درخواست پر نوٹس جاری کیے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI:
عدالت عظمٰی نے عمران خان اور جہانگیر ترین كو نااہل قرار دینے كے لئے دائر درخواستوں كی سماعت كرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب كرلیے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل دو ركنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) كے حنیف عباسی كی طرف سے عمران خان اور جہانگیر ترین كی نااہلیت كے لیے دائر درخواستوں كی سماعت كی توعدالت نے وكیل كو سنے بغیر فریقین كو نوٹس جاری كرنے كا حكم دیا جس پر درخواست گزار كے وكیل اكرم شیخ نے كہا ان درخواستوں كو بھی پاناما لیكس كیس كے ساتھ یكجا كیا جائے، وہ عمران خان پر جرح كرنا چاہتا ہے كیونكہ وہ ہركسی پرالزامات عائد كررہے ہیں لیكن اپنے پیٹ سے بھی ذرا كپڑا ہٹا كر تو دكھائے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: عمران خان اورجہانگیر ترین کی نااہلی کیلیے درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس نے فاضل وكیل كو كہا كہ جو كام ہم نے آپ كو دو گھنٹے سننے كے بعد كرنا تھا وہ ہم نے پہلے كردیا كیونكہ ہم كیس پڑھ كر آئے ہیں اور سمجھتے ہیں كہ الزامات كا جواب آنا چاہیے، یہ مرحلہ كیس كو یكجا كرنے كا نہیں جواب آنے كے بعد اس كا جائزہ لیا جائے گا۔ عدالت نے مزید سماعت 15 نومبر تك ملتوی كرتے ہوئے عمران خان اور جہانگیر ترین سے جواب طلب كیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کی بھی پاناما لیکس میں آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں جسے انہوں نے چھپائے رکھا جب کہ درخواست گزار نے اسی بنا پر دونوں کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔
Load Next Story