بھارت کا رحمان ملک کے دورے کے اختتام پرمشترکہ اعلامیہ جاری کرنے سے انکار

سشیل کمار اور ان کے پاکستانی ہم منصب پریس کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے پرمتفق ہو چکے تھے،بھارتی اخبارکا دعویٰ


ویب ڈیسک December 17, 2012
بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار اور ان کے پاکستانی ہم منصب پریس کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے پرمتفق ہو چکے تھے، بھارتی اخبار کا دعویٰ

بھارتی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ رحمان ملک کے دورہ بھارت کے موقع پر بابری مسجد اور ممبئی حملوں سے متعلق بیان بھارت کو ناگوار گزرا جس کی بنا پر بھارت نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

وزیرداخلہ رحمان ملک کے بھارت کے 3 روزہ دورے کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جانا تھا تاہم بھارت نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے سےانکار کردیا ،بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار اور ان کے پاکستانی ہم منصب پریس کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے پرمتفق ہو چکے تھے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ مشترکہ بیان جاری نہ ہونے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ بابری مسجد کی شہادت اورممبئی حملوں سے متعلق وزیرداخلہ رحمان ملک کی جانب سے دیئے گئے بیانات کا بھارت میں منفی تاثر اب تک برقرار ہے حالانکہ رحمان ملک وضاحت کر چکے ہیں کہ ان کے بیانات کو غلط سمجھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں