سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے داماد کی ورلڈ بینک میں تقرری کا نوٹس لے لیا

راجا پرویز اشرف نے اپنے داماد عظیم الحق کی خود ہی ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری کردی

راجا پرویز اشرف نے اپنے داماد عظیم الحق کی خود ہی ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری کردی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے داماد عظیم الحق کی ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری کی ایکسپریس ٹربیون کی خبر پر نوٹس لے لیا۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے شہباز رانا کی ایکسپریس ٹریبیون میں خبر شائع ہوئی تھی جس کے مطابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے اپنے داماد عظیم الحق کی خود ہی ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری کردی جس کی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بھی شدید مخالف کی تھی۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایکسپریس ٹریبیون کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا جو 19 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story