حکومت کی ٹھوس پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہوئی شہبازشریف

سی پیک منصوبوں سے پاکستان کی قسمت بدلنے کی جدوجہد کا آغاز ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

سی پیک منصوبوں سے پاکستان کی قسمت بدلنے کی جدوجہد کا آغاز ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب، فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے كہا ہے كہ حكومت كی ٹھوس معاشی پالیسیوں كے باعث ملكی معیشت مستحكم ہوئی ہے جب کہ سی پیک منصوبوں سے پاکستان کی قسمت بدلنے کی جدوجہد کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ملاقات کی اور اس دوران گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام كی بے لوث خدمت مسلم لیگ (ن) كی سیاست كا اوڑھنا بچھونا ہے اور عوام كی خدمت ایك عبادت سے كم نہیں، مسلم لیگ (ن) كی حكومت وزیراعظم نوازشریف كی قیادت میں عوام كی بے لوث خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے كے ترقیاتی منصوبوں سے ملك میں ترقی اورخوشحالی كے نئے دور كی بنیاد ركھ دی گئی ہے، رفتار اور معیار ہمارے ترقیاتی منصوبوں كا طرۂ امتیاز ہے، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت كو یقینی بناتے ہوئے اربوں روپے كے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔


شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حكومت كی ٹھوس معاشی پالیسیوں كے باعث ملكی معیشت مستحكم ہوئی ہے اور اقتصادی راہداری كے منصوبوں پر تیزی سے كام شروع كركے مسلم لیگ (ن) كی حكومت نے پاكستان كی قسمت بدلنے كی جدوجہد كا آغاز كردیا ہے۔ انہوں نے كہا كہ وزیراعظم نواز شریف كی قیادت میں پاكستان ترقی كی منازل طے كرتے ہوئے معاشی قوت بنے گا، ترقی اور بے لوث عوامی خدمت مسلم لیگ ن كی حكومت كی پہچان ہے اور ہماری تمام تر توجہ ملك كی ترقی اور عوام كی خوشحالی پر مركوز ہے، مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوامی اور ملكی مفا د میں ہی كام كیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حكومت عوامی مسائل كے حل كیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھارہی ہے اور تمام وسائل عوام كی فلاح و بہبود پر صرف كیے جا رہے ہیں، صوبے كی تیز رفتار ترقی، عوام كے معیار زندگی میں بہتری لانے اور انہیں بنیادی سہولتوں كی فراہمی كے لیے انقلابی اقدامات كیے گئے ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملك كی ترقی اورخوشحالی كے ایجنڈے كو آگے بڑھانے كیلئے سب كو مل كركردارادا كرنا ہے اور آج پاكستان اس منزل كی جانب بڑھ رہا ہے جس كا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیكھا تھا۔
Load Next Story