بی جے پی کا پاک بھارت کرکٹ سیریز ملتوی کرنے کا مطالبہ
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما یشونت سنہا نے پاک بھارت کرکٹ سیریز ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی کی اپوزیشن جماعت بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے بابری مسجد اور ممبئی حملوں سے متعلق دیئے گئے بیانات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز کو ملتوی کر دینا چاہیے۔ دوسری جانب بھارتی وزیر کھیل راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ضرور ہوگی،سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہیے۔