نئی ویزا پالیسی سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی بھارتی ہائی کمشنر

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ بھارتی ہائی کمشنر


ویب ڈیسک December 17, 2012
علاج معالجے ،زیارتوں پر حاضر ی اور آبائی شہروں کی سیر کے لئے خصوصی ویزا پالیسی دیں گے۔ بھارتی ہائی کمشنر۔ فوٹو پی آئی ڈی

بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال کا کہنا ہے کہ نئی ویزا پالیسی سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نےکہا کہ 38 سال بعد ویزا پالیسی پر نظر ثانی کی گئی جس کی بدولت کاروباری افراد باآسانی بھارت جاسکیں گی، انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پرمدد کے لئے تیار ہیں، پاکستان ریفائن پیڑولیم مصنوعات امپورٹ کر سکتا ہے جبکہ ایل این جی بھی دی جاسکتی ہے ۔

شرت سبھروال نے کہا کہ بارڈر سے 100 کلو میٹر دور پائپ لائن بچھا سکتےہیں، انہوں نے کہا کہ مالی معاملات کے لئے دونوں ملکوں میں خصوصی بنک بنائیں گے اور علاج معالجے ،زیارتوں پر حاضر ی اور آبائی شہروں کی سیر کے لئے خصوصی ویزا پالیسی دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں