میسی نے اسپینش کلب بارسلونا کیلیے 500 گول کا سنگ میل عبورکرلیا

1912 سے 1927 کے درمیان بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے پاؤلو الکانٹارا اس فہرست میں395 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں


Sports Desk November 08, 2016
1912 سے 1927 کے درمیان بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے پاؤلو الکانٹارا اس فہرست میں395 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ : فوٹو: فائل

ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی نے اسپینش کلب بارسلونا کیلیے 500گول کا سنگ میل عبور کرلیا۔

میسی نے یہ کارنامہ گذشتہ دنوں اسپینش لیگ میں سویلا کیخلاف ٹیم کو فتح دلاتے ہوئے انجام دیا، بارسلونا نے یہ مقابلہ 2-1 سے اپنے نام کیا، 29 سالہ فٹبالر کا مذکورہ کلب کیلیے یہ 592 واں میچ تھا، وہ کلب کے لیے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی پانے میں کامیاب ہوگئے، 1912 سے 1927 کے درمیان بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے پاؤلو الکانٹارا اس فہرست میں395 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل میں ویلنشیا کیخلاف میچ میں گول کرکے میسی نے انٹرنیشنل میچزسمیت کیریئر میں مجموعی طور پر 500 گول بھی مکمل کرلیے تھے، انھوں نے بارسلونا کی سینئر ٹیم کیلیے پہلا گول 17 سال کی عمر میں مئی 2005 میں البا کیٹے کیخلاف بنایا تھا، میسی اب تک لالیگا میں بارسلونا کیلیے 320 گول کرنے کے ساتھ ساتھ چیمپئنز لیگ میں بھی 90 گول بنا چکے ہیں، باقی گولز انھوں نے اسپینش کپ، یوئیفا کپ اور فیفا کلب ورلڈ کپ میں کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں