آسٹریلوی کپتان نے شکست کا ملبہ غیرروایتی شیڈول پرڈالنے سے انکارکردیا
میں شیڈولنگ پر بات نہیں کرسکتا کیونکہ یہ بہت پہلے ہی طے ہوچکا تھا، اسمتھ
آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کا ملبہ غیرروایتی شیڈول پر ڈالنے سے انکار کردیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے رواں سیزن میں برسبین میں پاکستان کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی وجہ سے سیزن کا پہلا میچ پرتھ میں رکھا جہاں پر پروٹیز کا ریکارڈ بے داغ ہے، اس سے قبل آسٹریلیا کے ہوم سیزن کا آغاز روایتی طور پر برسبین کے گابا اسٹیڈیم سے ہی ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ نومبر میں سیریزشروع کرنے سے کھلاڑیوں کو صرف ایک شیفلڈ شیلڈ میچ کھیلنے کا موقع ملا، وہ بھی پنک گیند کے ساتھ تھا۔
اسمتھ نے کہاکہ میں شیڈولنگ پر بات نہیں کرسکتا کیونکہ یہ بہت پہلے ہی طے ہوچکا تھا، ہمیں یہ بات یقینی بنانا تھی کہ اس میچ کیلیے زیادہ سے زیادہ تیار ہوں، ہم سب کو صرف ایک شیفلڈ شیلڈ میچ ملا مگر تمام بیٹسمینوں نے اس میں وکٹ پر اچھا وقت گزارا، پرتھ ٹیسٹ میں بھی شروع میں ہم نے حریف سائیڈ پر دبائو ڈالا مگر پھر اسے برقرار نہیں رکھ پائے۔