بھارتی فلموں کی نمائش کافیصلہ حکومت کا کام ہے جاویدشیخ
پاکستانی فلمیں جلد مکمل ہوکرسنیماگھروں تک نہ پہنچیں تو حالات زیادہ خراب ہوسکتے ہیں، اداکار
معروف اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی سنیماء گھروں کی مشکلات کا ہمیں بخوبی اندزاہ ہے کیونکہ پاکستانی فلموں کی نمائش میں تاخیر کی وجہ سے صورتحال تشویشناک ہے پاکستانی فلمیں جلد از جلد مکمل کرکے سنیماؤں تک نہیں پہنچیں تو حالات زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔
بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف فلم انڈسٹری کو بھی تحفظات ہیں کیونکہ اس کے اثرات پاکستانی فلموں اور سنیما انڈسٹری پر بھی پڑھ رہے ہیں لیکن بھارتی فلموں کی نمائش کا فیصلہ بہر حال حکومت نے ہی کرنا ہے اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری آتی ہے تو اس پر غور ہوسکتا ہے، انھوں نے کہا ان دنوں پاکستان میں ایک درجن سے زائد فلمیں زیر تکمیل ہیں جو جلد مکمل کرلی جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکے دوران کیا۔
جاوید شیخ کا کہناتھا کہ وہ مصروفیات کی وجہ سے اپنی نئی فلم کا آغاز نہیں کرسکے لیکن آئندہ سال سے اس کا باقاعدہ کام شروع ہوجائے گا ،انھوں نے کہا میری پہلی ترجیح آج بھی پاکستانی فلمیں جس نے مجھے عزت اور شہرت دی،میری خواہش کہ جلد از جلد پاکستان میں اچھی اور معیاری فلموں سے فلم انڈسٹری کی رونقیں لوٹ آئیں۔