انگلینڈ نے بھارت کو اس کی سرزمین پر 28 سال بعد ٹیسٹ سیریزمیں ہرا دیا

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی.

انگلینڈ کی جانب سے جوناتھن ٹروٹ نے دوسری اننگز میں 147 رنز بنائے۔ فوٹو اے ایف پی/فائل

انگلینڈ نے بھارت کو 28 سال بعد اُسی کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ نے دوسری اننگز161 رنز3 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو جوناتھن ٹروٹ 66 اور ایان بیل 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 208 رنز بنائے۔ جوناتھن ٹروٹ 143 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔


انگلینڈ نے 352 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز ختم کردی اور اس طرح میچ کسی بھی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا۔ اس طرح انگلینڈ نے بھارت کے خلاف 4 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ جیمز اینڈرسن کو عمدہ بالنگ پر مین آف دی میچ جبکہ انگلینڈ کے کپتان کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا

انگلینڈ نے بھارت کو 28 سال بعد اسی کی سرزمین پر شکست دی،اس سے قبل انگلینڈ نے بھارت کو 1984 میں ہرایا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story