ڈالرملکی تاریخ میں پہلی بار98روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا 

رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔


ویب ڈیسک December 17, 2012
خام تیل کی ادائیگیوں کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 98 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

قیمت خرید میں اضافےسےڈالرملکی تاریخ میں پہلی بار98روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار امریکی ڈالر کی قیمت خرید 98 روپے 20 پیسے کی حد عبور کرگئی ، مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خام تیل کی ادائیگیوں کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 98 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچا ہے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس ہفتے ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |