امریکی الیکشن پاکستان اپنے لیے ’کم نقصان دہ‘ صدرکاخواہاں

ہلیری پالیسیاں جاری رکھیں گی،ٹرمپ کوسمجھایاجاسکتا ہے، پاکستانی عہدیدار


Kamran Yousuf November 08, 2016
ہلیری پالیسیاں جاری رکھیں گی،ٹرمپ کوسمجھایاجاسکتا ہے،پاکستانی عہدیدار فوٹو؛ فائل

امریکا میں آج صدارتی الیکشن کیلیے ووٹنگ ہوگی جہاں ہلیری کلنٹن اورڈونلڈ ٹرمپ امیدوارہیں۔

امریکی عوام فیصلہ کرینگے کہ ان میں سے کون بہترین ہے تاہم پاکستان کیلیے معاملہ اچھے یا برے کا نہیں بلکہ یہ ہے کہ دونوں میں سے کون پاکستان کیلیے کم نقصان دہ ہوگا۔ یہ رائے پاکستانی پالیسی سازوں اور تجزیہ کاروںکی گفتگوسے سامنے آئی۔

خارجہ پالیسی سازی سے منسلک عہدیداروں سے تبادلہ خیال میں سامنے آیاکہ پاکستان دونوں امریکی امیدواروں میں کسی ایک کی حمایت کرنے میں مخمصے کا شکار ہے۔ حالیہ الیکشن مہم میں امریکا کی خارجہ پالیسی بھی زیربحث آئی ہے۔ اس سے ابھی یہ واضح نہیں کہ الیکشن کے بعد امریکی خارجہ پالیسی کی کیاسمت ہوگی۔

دفترخارجہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہلیری کے معاملے میں ہم انکی پالیسیوں بارے اندازہ لگاسکتے ہیں،اگر وہ جیت گئیں تو امید ہے کہ وہ پاکستان اورخطے کے بارے میں اوباماکی 8سال سے جاری پالیسیوںکوجاری رکھیںگی تاہم پاکستانی پالیسی سازوںکو پریشانی ہے کہ ہلیری کی کامیابی کی صورت میں امریکا کاجھکاؤ بھارت کی جانب زیادہ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں