ملکی تاریخ میں پہلی بارخاتون قائم مقام چیف الیکشن کمشنرمقرر

خیبرپختونخو سے ممبرالیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے اسلام آباد میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھایا


Numainda Express November 08, 2016
خیبرپختونخو سے ممبرالیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے اسلام آباد میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھایا۔ فوٹو : فائل

ملک میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھال کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

خیبرپختونخو سے ممبرالیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے اسلام آباد میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ارکان اور حکام کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سابق جسٹس سردارمحمدرضا، ممبرالیکشن کمیشن پنجاب اورسندھ امریکاکے دورے پر ہیں جہاں سے وہ 14 نومبرکو لوٹیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں