رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل مارچ تک مؤخر

رجسٹرڈ مہاجرین کے حوالے سے کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو مفت مدد حاصل کر سکتے ہیں، یو این ایچ سی آر


APP November 08, 2016
 رجسٹرڈ مہاجرین جو یو این ایچ سی آر کے واپسی کے مراکز میں اپنے فارم پُر کرائے بغیر افغانستان جائینگے ان کو مالی امداد نہیں ملے گی، نمائندہ عالمی ادارہ مہاجرین فوٹو: فائل

عالمی ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر نے ملک بھر میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل 31 مارچ 2017 تک موخر کر دیا، یو این ایچ سی آر کے نمائندہ نے کہا ہے کہ یو این ایچ سی آر نے افغانستان پر موسم سرما کے آغاز پر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کو 31 مارچ 2017 تک موخر کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں بلوچستان سے رضاکارانہ وطن واپسی کے مراکز بلیلی کو آج منگل 8 نومبر سے31 جنوری تک بند کر دیا ہے جبکہ صوبہ کے پی کے کے واپسی کے مراکز 30 نومبر 2016 تک ان رجسٹرڈ مہاجرین کیلیے کام کرتے رہیں گے جنھوں نے افغانستان واپسی کے فارم پُر کر کے مقررہ تاریخ حاصل کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر رجسٹرڈ افغان مہاجرین جنھوں نے یو این ایچ سی آر میں وطن واپسی کے مراکز میں اپنے فارم پُر نہیں کیے ان کی واپسی کا عمل 31 مارچ 2017 تک موخر کر دیا ہے، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو پاکستان میں تمام حقوق حاصل ہوں گے، ان کو اس حوالے سے کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو وہ یو این ایچ سی آر سے مفت مدد حاصل کر سکتے ہیں، رجسٹرڈ مہاجرین جو یو این ایچ سی آر کے واپسی کے مراکز میں اپنے فارم پُر کرائے بغیر افغانستان جائیں گے ان کو نقد مالی امداد نہیں دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں