فیس بک دوستی قوت گویائی سے محروم پاکستانی کی امریکی خاتون سے شادی

نوشہرہ ورکاں کے راؤ احسن کی سوشل میڈیا کے ذریعے امریکی دوشیزہ روز میری سے دوستی ہوئی تھی


Numainda Express November 08, 2016
نوشہرہ ورکاں کے راؤ احسن اورگونگی 35 سالہ روز میری فیس بک پر کافی عرصے سے دوست تھے فوٹو: فائل

دل میں محبت ہو تو دُنیاوی فاصلے راستے کی رکاوٹ نہیں بنتے،قوتِ گویائی سے محروم پاکستانی لڑکے اور امریکی لڑکی نے انٹرنیٹ پردوستی کونکاح کرکے عمر بھر کے ساتھ میں بدل دیا۔

نوشہرہ ورکاں کے محلہ اسلام پورہ کے قوتِ گویائی سے محروم نوجوان راؤ احسن اشفاق کا زمیندار گھرانے سے ہے، اس کی انٹر نیٹ پر ایک امریکی دوشیزہ روز میری سے دوستی ہوگئی۔ کچھ ہی عرصے میں یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی، دونوں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

روز میری وعدے کے مطابق ہزاروں کلو میٹر کے فاصلے کو روندتی ہوئی پاکستان پہنچی، لاہور میں دونوں رشتہ ازدواج س منسلک ہوئے اور پھر ان حسین لمحات کو یادگار بنانے کے لیے شمالی علاقاجات روانہ ہوگئے۔

احسن اشفاق کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ روز میری فی الحال پاکستان میں مختصر قیام کے بعد دوبارہ امریکا روانہ ہوجائے گی لیکن جلد ہی دونوں ایک ساتھ زندگی گزاریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں