ایف بی آر نے پنجاب اسمبلی سمیت 12 محکموں کو نوٹسز جاری کر دیئے

نوٹس میں کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور دیگر کاموں پرود ہولڈنگ ٹیکس کی معلومات فراہم کی جائے۔

پنجاب اسمبلی کوجاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور دیگر کاموں پرود ہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے. فوٹو: فائل

KARACHI:
ایف بی آرنے ودہولڈنگ ٹیکس کی تفصیلات نہ دینے پرپنجاب اسمبلی سمیت 12 محکموں کونوٹسزجاری کردیئےہیں۔


پنجاب اسمبلی کوجاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور دیگر کاموں پرود ہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے. دیگرمحکمے جن سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں ان میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈی پی آئی کالجزپنجاب، ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب، پنجاب کوآپریٹوبورڈ، پنجاب پبلک سروس کمیشن، پنجاب سروس ٹربیونل، پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ، پنجاب انفارمیشن بورڈ اور پنجاب ویلفیئرڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story