بھارتی دارالحکومت میں میڈیکل کی طالبہ سے چلتی بس میں زیادتی

بس میں سوار افراد نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزاحمت پر اس کے دوست کو زخمی کردیا


ویب ڈیسک December 17, 2012
بس میں پہلے سے سوار افراد نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزاحمت پر اس کے دوست کو زخمی کردیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارتی دارالحکومت میں میڈیکل کی 23 سالہ طالبہ کو چلتی بس میں 7 افراد نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

طالبہ اپنے دوست کے ساتھ 16 دسمبر کی شب جنوبی دہلی سے اپنے گھر جانے کے لئے بس میں سوار ہوئی جس میں 5 افراد پہلے سے سوار تھے۔ موقع پاکر ان افراد نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور مزاحمت کرنے پر اس کے دوست کو لوہے کی راڈ مار کر شدید زخمی کردیا۔

بھارت میں عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق 2011 میں بھارت میں 24 ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آئے۔ اوسطاً بھارت میں ہر 20 منٹ میں ایک لڑکی زیادتی کا شکار ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |