کراچی میں دوران سفر اب مسافروں کو سی این جی رکشہ میں مفت تفریح بھی میسر ہے

سی این جی رکشاؤں میں ہائی کوالٹی میوزک سسٹم، ایل سی ڈی اور ووفرز 30 سے 50 ہزارروپے میں لگائے جاتے ہیں


Sohail Khattak December 17, 2012
سی این جی رکشاؤں میں ہائی کوالٹی میوزک سسٹم، ایل سی ڈی اور ووفرز 30 سے 50 ہزارروپے میں لگائے جاتے ہیں۔ محمد نعمان/ ایکسپریس

شہر میں چلنے والے سی این جی رکشہ اب محض آپ کو آپ کی منزل مقصود تک پہنچانے کا کام ہی نہیں کرتے بلکہ ساتھ ہی آپ کو دوران سفر مفت تفریح بھی مہیا کرتے ہیں۔

شہر میں چلنے والے سی این جی رکشاؤں میں ایل سی ڈی کے زریعے فلمیں اور گانے بھی چلائے جاتے ہیں جومسافروں کو دوران سفرتفریح کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ ان ایل سی ڈیز میں گانے یا فلم ''میموری کارڈ'' یا ''یو ایس بی'' کے ذریعے چلائے جاتے ہیں کیونکہ رکشہ میں سی ڈی اور ڈی وی ڈی پلیئر کام نہیں کرسکتا ۔

ایک نئے سی این جی رکشہ کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار روپےہے اور اس میں ہائی کوالٹی میوزک سسٹم، ایل سی ڈی اور ووفرز 30 سے 50 ہزار کے درمیان کی قیمت میں لگائے جاتے ہیں۔ یہ میوزک سسٹمز صدر ، جیکسن بازار، طارق روڈ اور گلستان جوہر کی الیکٹرانک مارکیٹس میں دستیاب ہیں، ان مارکیٹس میں زیادہ مشہور جیکسن بازار ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں