اجے دیوگن اپنی بیٹی کو فلم نگری سے دور رکھنے کے خواہشمند

نائسا ان ہی تقریبات میں شرکت کرے گی جہاں وہ بھارتی معاشرے سے متعلق سیکھ سکے، اجے دیوگن


ویب ڈیسک November 08, 2016
نائسا بھی ایسی ہی تقریبات کا حصہ بننا چاہتی ہیں جہاں سماجی اسباب کے حوالے سے بہت کچھ ہو۔: فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اوراداکارہ کاجول نے کچھ عرصے قبل ہی سوشل میڈیا پراپنے ساتھ بیٹی نائسا کی تصویریں شئیرکرنا شروع کی ہیں جس کے بعد مداح اورانڈسٹری میں افواہیں گرم ہیں کہ وہ بھی اسٹارچائلڈ کی طرح بالی ووڈ میں کچھ سال بعد انٹری دیں گی تاہم اجے دیوگن نے ان تمام افواہوں کورد کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریومیں بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن سے ان کی 13 سالہ بیٹی نائسا کی مختلف تقریبات میں شرکت کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نائسا ایسی کسی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی جس کے وہ کچھ سیکھ نہ سکے۔ اداکارنے کہا کہ ان کی بیٹی کو ان ہی تقریبات میں دیکھا جاسکے گا جہاں وہ معاشرے کے حوالے سے کچھ سیکھ سکیں یا جن تقریبات سے نائسا کے خیالات میں معاشرے کے حوالے سے تبدیلی آسکے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: بیٹی کا بوسہ لینے والوں کو سخت تنبیہ

اجے دیوگن نے کہا کہ لوگ نائسا کو کسی بھی ایسی تقریب میں نہیں دیکھیں گے جہاں معروف شخصیات یا شوبزستارے ہوں۔ دوسری جانب نائسا بھی ایسی ہی تقریبات کا حصہ بننا چاہتی ہیں جہاں سماجی اسباب کے حوالے سے بہت کچھ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں