پاناما لیکس کیس کی تحقیقات فکسڈ میچ ہے طاہرالقادری
پہلے دن سے پتا تھا کہ 2 نومبر کو دھرنا نہیں ہوگا کیونکہ آل شریف کو کلین چٹ دینی ہے، طاہرالقادری
FAISALABAD:
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پاناماکیس کی تحقیقات فکسڈ میچ ہے اس سے وزیراعظم نواز شریف کو ڈرائی کلین کرکے نکالا جائے گا۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی تحقیقات فکسڈ میچ ہے کیونکہ بیک ڈور مذاکرات چلتے رہے اور اس سے نوازشریف کو ڈرائی کلین کرکے نکلا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے پتا تھا کہ 2 نومبر کو دھرنا نہیں ہوگا کیونکہ آل شریف کو کلین چٹ دینی ہے جب کہ کمیشن کے منہ پرسیاہی مل دی جائےگی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے بیک ڈور رابطہ تھا ،نہ ہے اور نہ ہی ہوگا، نوازشریف کے احتساب اوراستعفی کے لئے تحریک انصاف متحرک ہے۔