اسلام آباد شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن15 افراد گرفتار

آپریشن کا مقصد سيكیورٹی كو فول پروف بنانا ہے تاكہ كوئی بھی شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد ميں كامياب نہ ہوسكے، پولیس


ویب ڈیسک December 17, 2012
آپریشن کا مقصد سيكیورٹی كو فول پروف بنانا ہے تاكہ كوئی بھی شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد ميں كامياب نہ ہوسكے، پولیس فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پوليس ترجمان كے مطابق تھانہ انڈسٹريل ايريا، ترنول اور مارگلہ پوليس نے كچی آبادیوں، افغان بستيوں اور دیگر مقامات پر جرائم پيشہ عناصر كے خلاف سرچ آپريشن كے دوران 15 مشتبہ افراد كو حراست ميں لے كے تحقيقات شروع كردی ہے۔

دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن سے متعلق پولیس نے بتایا کہ اس کا مقصد سيكیورٹی كو فول پروف بنانا ہے تاكہ كوئی بھی شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد ميں كامياب نہ ہوسكے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں