پاک بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جائے میر واعظ

بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں کسی بھی قسم کا انتتخابی عمل اور مراعاتی پیکج حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں۔


Numainda Express December 17, 2012
کشمیری قیادت ایسے اقدامات کرے جس سے دونوں جانب باہمی رشتے استوار ہوں اور تجارت کو بھی فروغ ملے، میر واعظ عمر فاروق۔ فوٹو: اے ایف پی

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاک بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جائے۔



مظفر آباد میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا تصور ممکن نہیں۔ حق خودارادیت کشمیریوں کا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے وادی میں کسی بھی قسم کا انتتخابی عمل اور مراعاتی پیکج حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔


حریت کانفرنس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کی کشمیری قیادت ایسے اقدامات یقینی بنائے جس سے باہمی رشتے استوار ہوں اور تجارت کو بھی فروغ ملے۔


اس موقع پروزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست جموں و کشمیر بشمول گلگت بلتستان ناقابل تقسیم وحدت ہے۔ حق خود ارادیت کے لئے 6 لاکھ کشمیری شہداء نے اپنے لہو کا نذرانہ دیا جسے کسی بھی صورت رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں