لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنا
دھرنے کے باعث مال روڈ اور جیل روڈ سمیت متعدد سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہے
میو اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اپنے 2 ساتھی ڈاکٹرز کی معطلی پر احتجاج کررہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک گروپ نے مریضوں کے علاج کے بجائے احتجاج کی راہ اختیار کررکھی ہے۔ احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں جبکہ معطل کئے گئے 2 ڈاکٹرز کو فوری بحال کیا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ینگ ڈاکٹرز ... ہڑتالیں ... اور حکومتی بے حسی
احتجاجی مظاہرین نے سیون کلب کے سامنے مال روڈ پر ٹائر جلائے اور مال روڈ سے ہوتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔ دھرنے کے باعث مال روڈ اور جیل روڈ سمیت متعدد سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہوگئی ہے جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
واضح رہے کہ میو اسپتال کے دو ڈاکٹروں کو لواحقین کے ساتھ نامناسب سلوک پر انکوائری کے بعد معطل کیا گیا تھا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن کے دوسرے دھڑے اور احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔