پشاور ایئرپورٹ حملے میں ہلاک ہونے والے تمام دہشتگرد غیر ملکی تھے افتخار حسین

دہشتگردوں کا ٹارگٹ ایئربیس تھا لیکن سیکیورٹی اداروں نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا۔


ویب ڈیسک December 17, 2012
مفرور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سے پہلے پولیس اور ایجنسیوں کو تمام معلومات حاصل تھیں،وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا. فوٹو: آئی این پی/فائل

خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پشاور ایئرپورٹ حملے میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد غیر ملکی تھے اور ان کا تعلق داغستان، کرغزستان یا ازبکستان سے ہوسکتا ہے۔


خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے بیان میں میاں افتخارحسین نے کہا کہ اس حملے میں 6 شہری، 2 پولیس اہلکار اور پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا جبکہ 10 دہشت گرد مارے گئے، آپریشن میں ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔


میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا ٹارگٹ ایئربیس تھا لیکن سیکیورٹی اداروں نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مفرور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سے پہلے پولیس اور ایجنسیوں کو تمام معلومات حاصل تھیں۔


صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والے تمام دشت گرد غیر ملکی تھے ان کا تعلق داغستان، کرغزستان اور ازبکستان سے ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں اصل حقائق ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ میں سامنے آجائیں گے۔ دہشتگرد ایک دوسرے کی پہچان کے لئے تنظیمی نشان کا ٹیٹوز بناتے ہیں، تنظیم کے ارکان ایک دوسرے کو اسی نشان سے پہچانتے ہیں، جلد ہی ٹیٹو کا راز بھی کھل جائے گا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں