وزیراعلیٰ پنجاب نے قومی ہاکی ٹیم کو 50 لاکھ روپے کا چیک دیا

شہباز شریف نےلاہور میں چیف منسٹر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کا پلان بنانے کی بھی ہدایت کی۔


ویب ڈیسک December 17, 2012
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ قومی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قومی ہاکی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر بطور انعام 50 لاکھ کا چیک دیا اور کھلاڑیوں کو افسر بھرتی کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ قومی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، انہوں نے کھلاڑیوں کو بطورافسر بھرتی کرنے کے لئے چوہدری اختر رسول کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عملدر آمد کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے وہاڑی اور لاہور کے یونیورسٹی گراؤنڈز میں نئی آسٹروٹرف بچھانے اور گوجرہ میں آسٹروٹرف تبدیل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

شہباز شریف نےلاہور میں چیف منسٹر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کا پلان بنانے کی بھی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں