دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں سربراہ پاک فوج

فیلڈ مشقوں میں تمام اہداف حاصل کرلیے اور کامیاب مشقوں سے جنگی تیاریوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا، جنرل راحیل شریف

فیلڈ مشقوں میں تمام اہداف حاصل کرلیے اور کامیاب مشقوں سے جنگی تیاریوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا، جنرل راحیل شریف ۔ فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مشقوں میں تمام اہداف حاصل کرلیے اورکامیاب مشقوں سے جنگی تیاریوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا جب کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں،

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کی سینٹرل کمانڈ کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا، پاک فوج کے سربراہ نے رات اور سحر کے آپریشنز دیکھے۔ ترجمان کے مطابق سینٹرل کمانڈر کی جنگی مشقوں میں پہلی بار ورچوئل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا استعمال ہوا جب کہ مشقوں میں ملکی ساختہ مائن ڈسپنسنگ سسٹم کا پہلی بار مظاہرہ کیا گیا جس کے ذریعے میدان جنگ میں بارودی سرنگیں بچھائیں جاتی ہیں۔


ترجمان کے مطابق اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مشقوں میں تمام اہداف حاصل کرلیے، کامیاب مشقوں سے جنگی تیاریوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا اور ملکی ساختہ سسٹم کی شمولیت سے خود انحصاری میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں۔

Load Next Story