اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں 10 سے بڑھا کر14 کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔


ویب ڈیسک December 17, 2012
قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئین میں تئیس ویں ترمیم کا مسودہ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے پیش کیا۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

ISLAMABAD:

حکومت نےقومی اورصوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کے لئے آئین میں تئیس ویں ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کردیا جبکہ سینیٹ نےبزرگ شہریوں کیلیے شیلٹر ہاؤسزکے قیام کی قراردادمنظور کرلی۔


قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئین میں تئیس ویں ترمیم کا مسودہ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے پیش کیا، مسودے میں قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں 10 سے بڑھا کر14 کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بھی اقلیتوں کی نشستیں وہاں کی اقلیتی آبادی کے تناسب سے بڑھائی جائیں گی۔


اسمبلی کے اجلاس میں وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے ٹیکس قوانین میں ترمیم کابل بھی پیش کردیا۔ دوسری طرف سینیٹ نے بزرگ شہریوں کے لئے شیلٹر ہاؤسزکےقیام سے متعلق کریم خواجہ کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی۔ اس موقع پررضا ربانی کا کہنا تھا کہ بزرگ شہریوں کو سہولیات دینے سے متعلق قانون موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |