ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی فوج کی مقامی آبادی پر فائرنگ کسی طور قابل برداشت نہیں، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک November 08, 2016
بھارتی فوج کی مقامی آبادی پر فائرنگ کسی طور قابل برداشت نہیں، دفتر خارجہ، فوٹو؛ فائل

SHARJAH: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور سفارتکاروں کی مشکوک سرگرمیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے كنٹرول لائن اور وركنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج كی جانب سے جنگ بندی كے معاہدے كی خلاف ورزی اور سفارتكاروں كی مشكوك سرگرمیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی كمشنر جے پی سنگھ كو دفتر خارجہ طلب كركے شدید احتجاج ریكارڈ كرایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 2 خواتین سمیت 3 افراد شہید

دفتر خارجہ كی خصوصی ڈیسك برائے جنوبی ایشیاء كے سربراہ نے خصوصی احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ كے حوالے كیا جس میں كہا گیا ہے كہ بھارت وركنگ باؤنڈری اور لائن آف كنٹرول پر جنگ بندی معاہدے كی مسلسل خلاف ورزی كررہا ہے جب كہ بھارتی فوج مقامی آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری كررہی ہے جو كسی بھی طور پر قابل برداشت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں