امریکی خلا بازوں نے خلا میں ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا

شین کیمبروگ اور اُن کی ساتھی کیٹ رابنز نے خلا سے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے صدارتی الیکشن میں حصہ لیا۔


ویب ڈیسک November 08, 2016
شین کیمبروگ اور اُن کی ساتھی کیٹ رابنز نے خلا سے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے صدارتی الیکشن میں حصہ لیا۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور: امریکا میں 45ویں صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ شروع ہوئی تو پولنگ اسٹیشنوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں لیکن 2 امریکی شہری ایسے بھی ہیں جنہوں نے خلا میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے والوں کی لمبی لمبی لائنیں تو زمین پر لگی ہیں لیکن 2 ووٹ خلا سے بھی ڈالے گئے ہیں۔ امریکی خلا باز شین کیمبروگ اور اُن کی ساتھی کیٹ رابنز اس وقت خلا میں موجود ہیں اورانہوں نے خلا سے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے صدارتی الیکشن میں حصہ لیا۔ شین زمین سے سیکڑوں میل دور ہونے کے باوجودووٹ ڈالنے پر بہت خوش دکھائی دیئے جس کا اظہار انہوں نے الٹی قلابازی لگا کر کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون؟ ووٹنگ کا عمل جاری

فروری 2017 میں جب شین زمین پر واپس آئیں گے تو نیا امریکی صدر اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکا ہوگا۔ شین کیمبروگ خلا سے ووٹ کاسٹ کرنے والے پہلے امریکی شہری نہیں ہیں۔ شین سے پہلے بھی کئی امریکی خلا باز ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔ ان میں ڈیوڈ وولف نے 1997 میں اور لورائے چاؤ نے 2004 بھی خلا سے بذریعہ ای میل ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں