ہالی ووڈ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ’’ایڈی مرفی‘‘ کے نام

ٹام ہینکس، نتالی پورٹ بہترین اداکارواداکارہ، میل گبسن بہترین ہدایتکار


آن لائن November 09, 2016
معاون اداکار اور اداکارہ کا اعزاز ہیو گرانٹ اور نکول کڈمین کے نام رہا۔ فوٹو: فائل

SHARJAH: ہالی ووڈ فلم ایوارڈز میں ''ایڈی مرفی'' نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایورڈ اپنے نام کرلیا جب کہ بہترین ہدایتکار کا اعزاز میل گبسن نے حاصل کیا۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 20ویں ہالی ووڈ فلم ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز نے خوب رنگ بکھیرے اور تقریب کو یاد گار بنا دیا۔ مختلف کیٹیگری کے ایوارڈ کے اعلان ساتھ ہی ہالی ووڈ ستاروں کی دلوں کی دھڑکن بھی تیز ہوجاتی ہیں۔ بیسویں فلم ایوارڈ میں ٹام ہینکس اور نتالی پورٹ کو بہترین اداکار اور اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

معاون اداکار اور اداکارہ کا اعزاز ہیو گرانٹ اور نکول کڈمین کے نام رہا جب کہ رچ مور فلم میں شاندار اینیمینش پر بائرن ہاورڈ کو ہالی ووڈ اینیمینشن اور جسٹن ٹمبر لیک ہالی ووڈ سونگ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں