خوبصورت اداکار درپن کو بچھڑے 37برس بیت گئے

گزشتہ روز برسی منائی گئی، اصل نام سید عشرت عباس تھا،سنتوش کمار کے بھائی تھے

اداکار نے فلم اسٹار نیر سلطانہ سے شادی کی۔ درپن کا انتقال 8نومبر 1980 کو ہوا تھا۔ فوٹو: فائل

ماضی کے مقبول اداکار درپن کی برسی گذشتہ روز منائی گئی۔ درپن 1929 میں بھارت میں پیداہوئے اور بعد ازاں ہجرت کر کے پاکستان منتقل ہو گئے۔

1950 میں بننے والی ہدایتکار حیدر شاہ کی اردو فلم ''امانت ''سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنیوالے درپن کا اصل نام سید عشرت عباس تھا۔ 1953 میں درپن کے نام سے انھوں نے لقمان کی فلم ''محبوبہ'' میںکام کیا۔ اس فلم کے بعد بھارت چلے گئے جہاں انھوں نے چند ایک فلموں میں کام کیا تھا۔


1957 میں پاکستان واپسی پر درپن نے سب سے پہلے فلم ''باپ کا گناہ'' میں کام کیا لیکن اسی سال فلم ''نوراسلام'' کی سدابہار اور شاہکار نعت ''شاہ مدینہ ، ثیرب کے والی'' نے اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ انھوں نے فلم اسٹار نیر سلطانہ سے شادی کی۔ درپن کا انتقال 8نومبر 1980 کو ہوا تھا۔

 
Load Next Story