ٹیسکا چوپڑا کی 2 نئی فلمیں2013ء میں ریلیز کیلئے تیار

ٹی وی اور تھیٹر پر اداکارہ کا سلسلہ عرصہ پہلے شروع کیا جس پر شائقین کی بڑی تعداد مداح بن گئی۔


Showbiz Desk December 18, 2012
ٹیسکا چوپڑا نے ہندی فلموں میں زیادہ تر مختصر کردار نبھائے ہیں۔ فوٹو : فائل

بالی وڈاداکارہ ٹیسکا چوپڑا دو فلمیں مکمل ہوگئی ہیں ،یہ آیندہ برس کے آغاز پر سینمائوں کی زینت بنائی جائیں گی ۔ان میں فلم ''قصہ ''مکمل کرلی گئی ہے ۔

جب کہ فلمساز وکرم بھٹ کی نئی فلم ''انکراروڑہ مرڈر کیس'' بھی مکمل ہے اس فلم کے ہدایت کارسہیل تاتاری ہیں ۔ٹیسکا چوپڑا کی یہ فلم جلد ریلیز کی جائے گی ۔ان دونوں فلموں میں اداکارہ اہم کردار میں جلوہ گرہوں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم میں نیا انداز اپنایا ہے اور یہ فلم شائقین کو پسند آئے گی ۔انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی بڑی دلچسپ ہے۔ اس تھرلر فلم کی کہانی وکرم بھٹ نے تحریر کی ہے ۔ارجن ماتھر اور کے کے مینن اس میں اہم کردار نبھارہے ہیں ۔یہ فلم میڈیکل عملہ کی غفلت کا شکار ہونے والے ایک سچے واقعہ پر مبنی ہے۔ فلم کے سبھی کرداروں نے بڑی محنت کی ہے اور اپنے کرداروں کو حقیقت کے قریب لاکر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

اداکارہ ٹیسکا چوپڑا کا کردار بھی نمایاں ہے۔ اداکارہ ٹیسکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ تجسس سے بھرپور فلم میں ان کا کردار روٹین سے ہٹ کر ہوگا ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں اہم کردار نبھارہی ہوں۔اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی۔ انھوں نے بتایا کہ اپنے کردار کو دلچسپ بنانے کے لیے بڑی محنت کی ہے۔ آنے والی فلموں میں اپنے کردار کو خوبی سے نبھانے کے لیے محنت کرتی رہوں گی ،سینئرز سے سیکھنے کا عمل بھی جاری رہے گا ٹیسکا چوپڑا نے بتایا کہ ٹی وی اور تھیٹر پر اداکارہ کا سلسلہ عرصہ پہلے شروع کیا جس پر شائقین کی بڑی تعداد مداح بن گئی۔ سوشل میڈیا پر رابطے رکھنے پر پرستاروں کی جانب سے حوالے سے ملنے والے رسپانس کا اندازہ ہوا ہے، بچپن میں ہی اداکاری شروع کی اور پہلی جماعت میں پلے میں حصہ لیا یوں ایک چائلڈ اسٹار کی حثیت سے مجھے پذیرآئی ملی جس پر بہت خوش ہوں۔

انھوں نے کہا کہ 1993میں بھی فلم پلیٹ فارم میں کام کیا۔ اس فلم میں اجے دیوگن نے اہم کردار نبھایا۔ انھوں نے کہا کہ فلر ''تارے زمین پر ''میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرکے اپنی شناخت بنائی ہے اب نئی فلموں میں اچھا کام کرکے اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی ۔ واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ ٹیسکا چوپڑا نے ہندی فلموں میں زیادہ تر مختصر کردار نبھائے ہیں ۔یکم نومبر 1873کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے 1988میں گریجوئشن کی ۔39سالہ اداکارہ کی پہلی بڑی فلم 2007میں ریلیز ہونے والی ''تارے زمین پر ''تھی جس میں انھوں نے عامر خان کے ساتھ پرفارم کیا اور اسی فلم پر انھیں کئی نیشنل ایوارڈ بھی دیے گئے۔ اداکارہ ٹیسکا چوپڑا کو بھارت کی خوش لباس اداکارائوں میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

1

2008میں اداکارہ کو فلم ''فراق'' میں عمدہ پرفارمنس پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ٹیسکا نے ہندو کالج یونیورسٹی آف نئی دہلی سے انگریزی ادب میں ماسٹر کیا ۔ٹیسکاکو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رہا اور انھوں نے اسکول کے زمانے میں ہونیوالے بچوں کے ڈراموں میں پرفارم کیا کالج میں تھیٹر میں پرفارم کرنے کا موقع ملا اور کالج کی ان سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہیں ۔1993میں اداکارہ نے پہلی میں فلم اداکار اجے دیوگن کے مدمقابل کام کیا ۔فلم ''پلیٹ فارم ''،''15اگست''کے بعد 1994کو فلم ''بالی عمر کو سلام''، ''حیدرآبادبلیو''،''سو جھوٹ ایک سچ ''میں پرفارم کیا ۔1995کے دوان فلم ''تقدیر والا''میں لتا کا کردار نبھایا ۔2007میں اہم فلم ''تارے زمین پر ''میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھاکر شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا ۔2008میں فلم ''مایا بازار ''اور2009 میں ہندی فلم ''فراق ''میں پرفارمنس دی ۔2010کے دوران فلم ''مرچ''اور ''دل تو بچہ ہے جی ''میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔2011میں فلم ''لو بریک اپ زندگی ''میں شیلا کا کردار نبھایا ۔اسی سال فلم ''10لو ''میں کام کیا ۔

2012کے دوران دو فلموں میں پرفارم کررہی ہیں جن میں'' قصہ ''اور انکر اروڑہ مرڈرکیس''شامل ہیں ،یہ دونوں فلمیں 2013کے آغاز پر سینماگھروں کی زینت بنائی جائیں گی ۔اداکارہ ٹیسکا کی ان فلموں کے حوالے سے بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ نئے انداز کی فلمائی جانیوالی فلمیں ہیں جو انتہائی باریک بینی اور شائقین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کی گئی ہیں ،ان فلموںکی کامیابی کی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں۔ ان مبصرین کے خیال میں اداکارہ کی 2008میں ریلیز ہونے والی فلمیں ''فراق''، ''دل تو بچہ ہے جی ''اور ''404''میں انتہائی عمدہ پرفارمنس سے شائقین لطف اندوز ہوئے ان فلموں میں ٹیسکا کی کامیاب اداکاری کو دیکھتے ہوئے یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ آنیوالی دونوں فلمیں 2013 کے دوران اچھا آغاز ثابت ہوں گی ۔ٹیسکا کی اداکاری کو بچے ،جوان اور خواتین ہر عمر کے لوگ پسند کرنے لگے ہیں ،بچوں کے لیے ان کی فلم نے کمال کیا ہے ۔

جس پر دنیا بھر میں ان کی ایک الگ شناخت بنی ہے۔ اداکارہ کے حوالے سے یہ بات بھی اب بڑے وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ ان کی ہر طرح کا کردار نبھانے کی کوشش کامیاب رہتی ہے، کردار کو انتہائی خوب صورتی سے فلمانے کا ہنر جانتی ہیں۔ اداکارہ اب اپنا کام سلیقے سے کرنے کی روایت پر عمل پیرا ہیں اس لیے نئی فلموں کے حوالے سے ان کے دعوئوں پر یقین کرلینا زیادہ مناسب ہوگا ۔بالی وڈ ذرایع کا کہنا ہے کہ اداکارہ ٹیسکا چوپڑا نے دستاویزی فلموں میں بھی کام کیا ان کی پرفامنس کمرشلز کے لیے بھی اچھی رہی ،اداکارہ نے ٹی وی پر کام شروع کیا تو اسی رنگ میں خود کو رنگ لیا۔ مشہور ڈرامہ ''کہانی گھر گھر کی ''میں ان کی پرفارمنس ابھی تک لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے۔ اداکارہ نے ٹی وی اسکرین پر طویل اننگ کھیلی اور اپنے فن سے لوگوں کو متاثر کیا۔ اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئی فلموں میں اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں رہتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں