امریکی صدارتی انتخابات منگل کو کیوں ہوتے ہیں

پہلے ریاستیں اپنی مرضی سے ووٹنگ کا دن مقرر کرتی تھیں، 1845 میں قانون بنایا گیا


INP November 09, 2016
آخر میں یہ فیصلہ ہوا کہ امریکی صدارتی انتخاب منگل کو ہوا کریں گے اور 1845 میں کانگریس نے قانون کی منظوری دی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکی عوام اپنے صدر کا انتخاب صرف منگل کے دن ہی کرتے ہیںاس کی وجہ یہ ہے کہ1788سے 1845 کے درمیان امریکی ریاستیں اپنی مرضی سے ووٹنگ کے دن کا تعین کرتی تھیں جس کے نتیجے میں اکثر انتشار پیدا ہوجاتا تھا۔

18ویں صدی کے اختتام اور19ویں صدی کے آغاز میں صدارتی الیکشن متنازع ہونے لگے کیونکہ اس وقت کمیونیکیشن رابطے سست رفتار تھے اور نتائج کے اعلان کو ہفتوں بلکہ مہینوں لگ جاتے تھے۔تاہم جب ریلوے لائن اور ٹیلیگراف کا استعمال شروع ہوا تو امریکی کانگریس نے فیصلہ کیا کہ اب انتخاب کے لیے ایک وقت اور دن کا تعین کرلیا جانا چاہئے۔

پیر کا دن اس لیے زیرغور نہیں لایا گیا کیونکہ اتوار کی تعطیل کے بعد لوگوں کو پولنگ کے لیے جلد بازی میں اپنے حلقوں میں واپس نہ آنا پڑے کیوں کہ اکثر امریکی ہفتے کے آخری ایام میں تفریحی مقاصد یا رشتہ داروں سے ملنے کے لیے سفر کرتے ہیں جبکہ بدھ کو بھی مارکیٹ ڈے کی وجہ سے مسترد کیا گیا کیوں کہ اس روز کاشتکار پولنگ عمل کا حصہ بننے سے قاصر رہتے۔ لہذا آخر میں یہ فیصلہ ہوا کہ امریکی صدارتی انتخاب منگل کو ہوا کریں گے اور 1845 میں کانگریس نے قانون کی منظوری دی کہ نومبر کے پہلے منگل کو صدارتی انتخاب کا انعقاد ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں