نئی فلم کی کامیابی پر خوش ہوںعامر خان

بالی وڈمیں اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کرتا رہوں گا، عامر خان


Net News December 18, 2012
عامر خان کی فلم فلم تلاش کی ریلیز سے پہلے ہی ہاوس فل کے بورڈ لگ گئے تھے۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ نئی فلم کی کامیابی پر خوش ہوں ۔دوستیاں نبھانابھی آتا ہے ۔

بالی وڈمیں اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کرتا رہوں گا ۔نئی فلم نے باکس آفس پر فلم نے خوب کمال دکھایا۔ اسی کامیابی کو بھرپورانداز میں منانے کے لیے ممبئی میں پارٹی کا اہتمام کیا۔جس میں فلم کے تمام فنکاروں نے شرکت کی۔فلم تلاش کی ریلیز سے پہلے ہی ہاوس فل کے بورڈ لگ گئے تھے اورفلم نے ریلیز کے بعد بھی لوگوں کو مایوس نہیں کیا۔پولیس والے کے کردار میں عامر خان کا انداز سب کو خوب بھایا،جب کہ کرینہ کپور اور رانی کی اداکاری نے بھی خوب کمال دکھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں