جسٹس ر سعید الزماں صدیقی گورنر سندھ تعینات نوٹی فکیشن جاری

صدرممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی ایڈوائس پر سعید الزماں صدیقی کو گورنرسندھ تعینات کیا۔


ویب ڈیسک November 09, 2016
جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی 1999 میں چیف جسٹس آف پاکستان تھے تاہم انہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں لیا تھا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ہٹا کران کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو گورنر تعینات کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ہٹاکر ان کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو نیا گورنر تعینات کردیا ہے جب کہ ایوان صدر نے گورنرسندھ کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

گورنرسندھ کی تبدیلی کا فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کی صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات میں کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے استعفیٰ طلب کرکے فوری طور پر منظور کرلیا گیا جس کے بعد جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی اپنے عہدے کا حلف اٹھالیں گے۔ وفاق کی جانب سے گورنر سندھ کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو گورنر کا پروٹوکول دے دیا گیا ہے۔



سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد 2 مارچ 1963 میں پیدا ہوئے اور2002 کے انتخابات کے بعد اس وقت کے صدرپرویز مشرف نے عشرت العباد خان کو گورنر سندھ مقررکیا اوروہ اس وقت سے اس عہدے پر کام کررہے تھے۔انہوں نے 27 جون 2011 کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا لیکن اس وقت کے صدرآصف علی زرداری نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ 2013 میں کراچی میں شروع کئے گئے آپریشن کے بعد ایم کیو ایم نے ان سے لاتعلقی کااظہارکیا تھا۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان دہری شہریت کے مالک ہیں اور ان کے پاس برطانیہ کی شہریت بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں