2013میں عامر اور عمران کے ساتھ نظر آئوں گی انوشکا

ماموں ،بھانجہ اداکاروں کے ساتھ کام کرنے والی کرینہ کے بعد میں دوسری اداکارہ ہوں


Showbiz Desk December 18, 2012
انوشکا 2013 میں مار اور عمران خان کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔ فوٹو : فائل

اداکارہ انوشکا شرمانے کہا ہے کہ نئی فلم میں آیندہ سال عامر خان اور اداکار عمران خان کے ساتھ نظر آئونگی ۔

ان ماموں ،بھانجہ اداکاروں کے ساتھ کام کرنیوالی کرینہ کے بعد میں دوسری اداکارہ ہوں ۔ فلم ''رب نے بنا دی جوڑی'' سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ انوشکا شرما اداکار عامر خان اور ان کے بھانجے اداکار عمران خان کے ساتھ کام کرنے والی دوسری اداکارہ بن گئی ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ کرینہ کپور کو یہ اعزاز حاصل تھا۔ اداکارہ انوشکا شرما اداکارہ عامر خان کے ساتھ راج کمار ہیرانی کی فلم ''پیکے'' اور فلمساز وشال بھردواج کی فلم ''مترو کی بجلی کے منڈولا'' میں جلوہ گر ہو رہی ہے۔ یہ دونوں فلمیں آیندہ سال 2013ء میں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں