افغان مونا لیزا ’شربت گلہ ‘ کو ملک بدر کردیا گیا

’شرت گلہ‘ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں افغان حکام کے حوالے کیا گیا جہاں سے وہ اس کو اپنے ساتھ لے گئے


ویب ڈیسک November 09, 2016
افغان شہری شربت گلہ کو گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ فوٹو: فائل

سبز آنکھوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی افغان شہری مونا لیزا 'شربت گلہ ' کو ملک بدر کرکے افغان حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والی افغان مونا لیزا 'شربت گلہ ' کو ملک بدر کردیا گیا ہے، گزشتہ دنوں پشاور کی عدالت کی جانب سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا جرم ثابت ہونے پر افغان شہری شربت گلہ کو 15 دن قید اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد آج شربت گلہ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال سے افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : افغان مونا لیزا ''شربت گلہ'' کو ملک بدر کرنے کا حکم

شربت گلہ نے 85-1984 میں اپنی سبز آنکھوں کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی، افغانستان کے خراب حالات کے باعث وہ پاکستان آ گئی اور ایک پاکستانی شہری سے شادی کر لی، بعد ازاں معلوم ہوا کہ 'شربت گلہ' نے نا صرف اپنا بلکہ اپنے دو بچوں کا بھی شناختی کارڈ حاصل کر رکھا ہے جس پر ایف آئی اے نے 2 سال کی تحقیقات کے بعد شربت گلہ، اس کے شوہر اور دو بچوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جعلی شناختی کارڈ بنوانے والی ''شربت گلہ'' گرفتار

واضح رہے کہ افغان شہری شربت گلہ کو گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں