پریانکاچوپڑا نے مکمل البم ریلیزکرنے کا اعلان کردیا

گانے کی پروموشن کے دوران انھوں نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ اب ایسے ہی شاندار گانوں کا پورا البم لائیں گی۔

پریانکا چوپرا کا گایا ہوا گانا بھی بہت مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا پہلے گانے کے بعد پوری البم لانے کے موڈ میں آگئیں۔


پریانکا چوپڑا نے گانا گایا جو سب کو بھایا اس لیے پریانکا نے ایک اور قدم اٹھایا اور پوری البم بنانے کاوعدہ کیا ۔ پریانکا کی گائیکی بھی سب کو بھائی ہے ۔ فلموں میں ایکٹنگ کے ساتھ پریانکا چوپڑا اب سنگنگ میں بھی آگے آگے ہیں ۔ جب ان کے گانے ان مائی سٹی کو ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے جس کے بعد پریانکا تو خوشی کے مارے ہوائوں میں ہیں ۔ممبئی میں اپنے گانے کی پروموشن کے دوران انھوں نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ اب ایسے ہی شاندار گانوں کا پورا البم لائیں گی ۔
Load Next Story