سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے

خلاف ورزی کرنے والے اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی مزید 48گھنٹے کیلیے منقطع کردی جائیگی۔


Business Reporter December 18, 2012
سی این جی اسٹیشنز منگل اور بدھ کی درمیانی شب 19دسمبر کو 12 بجے سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب21دسمبرکو 12بجے تک بند رہیں گے۔ فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے رواں ہفتے سی این جی کی48 گھنٹے بندش کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز منگل اور بدھ کی درمیانی شب 19دسمبر کو 12 بجے سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب21دسمبرکو 12بجے تک بند رہیں گے، خلاف ورزی کرنے والے اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی مزید 48گھنٹے کیلیے منقطع کردی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں