شادی سے واپس آنے والوں کی وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی 12 افراد زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے تمام زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت پی ایم سی اسپتال نوابشاہ منتقل کردیا


ویب ڈیسک December 18, 2012
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے تمام زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت پی ایم سی اسپتال نوابشاہ منتقل کردیا

سانگھڑ سے نوابشاہ جانے والی وین کے گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے شادی کی تقریب سے واپس آنے والے 12 مسافر زخمی ہوگئے۔


وین کے مسافروں کے مطابق شاہ پور چاکر کے قریب گوٹھ دائم خان دھامرا پر ان کی وین کے سلنڈر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وین میں موجود افراد نے گاڑی کے شیشے توڑ کر اپنی جان بچائی۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے تمام زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت پی ایم سی اسپتال نوابشاہ منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ طبی عملے کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے.


واضح رہے کہ مسافر گاڑیوں میں ناقص سلنڈر کے باعث گاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات روز کا معمول بنتے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں