ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوگی امریکی سفیر

پاکستان اور امریکا کے تعلقات صرف ایک شعبے تک محدود نہیں ، ڈیوڈ ہیل


ویب ڈیسک November 09, 2016
معتصبانہ خیالات کی بدولت ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب پر دنیا بھر تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی۔

اپنے ایک بیان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع کامیابی کے بعد پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور امریکا تجارتی شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات صرف ایک شعبے تک محدود نہیں، اس لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان کےحوالےسے امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئےگی۔

[poll id="1261"]

واضح رہے کہ پاکستان سمیت تمام دنیا میں اپنے معتصبانہ خیالات کی بدولت ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب پر تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں