اقتصادی رابطہ کمیٹی آج 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی

پٹرولیم نرخ فارمولے، پاور پلانٹس واینگرو کو گیس فراہمی، ایرانی قرضے کی سمریاں شامل


Khususi Reporter December 18, 2012
توقع ہے کہ ای سی سی کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر 15 دنوں بعد کرنے کی منظوری دی جائیگی۔ فوٹو: کریٹیو کامنز/فائل

ISLAMABAD: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کی منظوری دینے سمیت 7 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔

اجلاس وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں توانائی کے حوالے سے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی سمریوں کاجائزہ لیا جائے گا جس کے تحت بجلی کی تیاری کیلیے پاور پلانٹس کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی کی منظوری دینے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے میکنزم کے بارے میں ای سی سی کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر مبنی رپورٹ بھی منظوری کیلیے پیش کی جائے گی اور توقع ہے کہ ای سی سی کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر 15 دنوں بعد کرنے کی منظوری دی جائیگی جبکہ شارٹ ٹرم پلان کے تحت اینگرو لمیٹڈ کو گیس کی فراہمی کی سمری پر بھی غور ہوگا۔

2

اس کے علاوہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کیلیے ایران سے 50 کروڑ ڈالر مالیت کے قرضے کے حصول کے بارے میں بھجوائی جانے والی سمری کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ حکام نے بتایا کہ ای سی سی کے اجلاس میں نیٹو کنٹینرز اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینرز پرعائد اربوں روپے کے ڈیمرج چارجز معاف کرنے اور اسی طرح نیٹو کے پھنسے ہوئے کنٹینرز کی کلیئرنس کیلیے ان پر عائد ڈیمرج چارجز معاف کرنے کی سمری، ملکی اقتصادی صورتحال، اشیائے ضروریہ کے ذخائراور قیمتوںکا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں